سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا

0
47
elephent

سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا.

سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں کئی عرصے سے علیل ہتھنی نور جہاں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین جوئیہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی۔ یاسین جوئیہ نے کہا کہ لاہور کے چڑیا گھر میں سوزی کے مرجانے کے بعد اب کوئی ہتھنی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی دم توڑگئی جس کی تصدیق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کردی ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نورجہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔

انتظامیہ کے مطابق کچھ دن قبل ہتھنی نورجہاں تالاب میں جاکر بیٹھ گئی اور پھردوبارہ نہ اٹھ سکی۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ کل سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی جسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انہوں نے بتایا کہ نور جہاں کاعلاج عالمی ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا گیا،گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کےلیےفورپازکی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔ سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر دکھ ہوا ہے۔

Leave a reply