سیاست میں انٹری سے متعلق گردش خبروں پر کنگنا رناوت کا ردعمل

بالی ووڈ کوئین اداکارہ کنگنا رناوت کی سیاست میں انٹری سے متعلق گردش کرتی خبروں پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آگیا-

باغی ٹی وی : کنگنا رناوت اپنے بے باک انداز گفتگو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے کسی نہ کسی تنازع میں گھری رہتی ہیں –

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کسی سوشل میڈیا صارف نے ان سے سوال کرلیا کہ کیا وہ بھارتی پارلیمنٹ میں لوک سبھا کے لیے اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے منڈی سے الیکشن لڑیں گی؟

اس ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ انہیں سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے لیے گوالیار سے الیکشن لڑنے کا آپشن دیا گیا تھا۔

ساتھ میں انھوں نے ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کی آبادی 60 سے 70 لاکھ ہے، جہاں نہ غربت ہے اور نہ ہی جرائم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کنگنا کا کہنا تھا کہ اگر میں سیاست میں آتی ہوں تو پھر میں ایسی ریاست کا انتخاب کروں گی جہاں مسائل ہوں، تاکہ وہاں کام کر سکوں اور اس میدان کی بھی کوئن بن جاؤں۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے صارف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ راجپوتانہ کی ببر شیرنی کنگنا رناوت سے متعلق بات کریں تو پھر چھوٹی نہیں بلکہ بڑی بات کیا کریں۔

Comments are closed.