الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

0
36
electsionCommission

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی. الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے گا۔ یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پولنگ ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے گا، کسی بھی امیدوار کو رشوت سے دستبردار کروانے سے گریز کیا جائے گا، امیدوار انتخابی اخراجات کیلئے مخصوص اکاؤنٹ کھلوانے کا مجاز ہوگا۔

ضابطہ اخلاق کے تحت عام نشستوں کیلئے خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دی جائے گی، جلسوں و جلوسوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، صدر اور وزیراعظم سمیت وزرا حلقے میں سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، الیکشن کمیشن کے منظور کردہ سائز کے بینرز، پوسٹرز اور پینا فلکس استعمال کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کے بینرز نہیں اتارے گا، جلسے سے قبل انتظامیہ سے اجازت لازمی لینا ہوگی، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
سیاسی جماعتوں کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتخابی مہم نہیں چلائی جا سکے گی، پولنگ اسٹیشن کے اندر سیاسی جھنڈے یا بینرز لے جانے پر بھی پابندی ہو گی۔

Leave a reply