شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق نے جی بی کے عوام کے اختیارات لیے،گلگت بلتستان سے متعلق حکومت نے کسی بھی معاملے پراعتماد میں نہیں لیا،
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے پچھلے اڑھائی سال میں کچھ نہیں سیکھا گلگت الیکشن 2018 انتخابات کی تصویر ایک بار پھر نظر آئی، ہمارے امیدواروں کو ہرانے کے لیے سائنٹیفک طریقے استعمال کیے گئے، جی بی انتخابی مہم کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ،جی بی حکومت کے فنڈز روک کر پہلے ہی پری پول دھاندلی کا اغاز کر دیا گیا تھا،
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے لیے الیکشن کو ملتوی بھی کیا گیا،جی بی میں کوئی جماعت اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہی، وفاقی حکومت نےانتخابی مہم میں 200ارب روپے کے کام کرانے کے وعدے کیے،اب گلگت بلتستان میں آزاد امیدواروں کے ذریعے حکومت بنائی جائے گی،دھاندلی کے باوجود آج گلگت کا مستقبل بھی تاریکی میں کر دیا ہے، جی بی کےلوگوں نےماضی میں اس کو ووٹ دیاجس کی وفاقی حکومت ہوتی ہے،گلگت بلتستان میں دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائی،
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وہ لوگ جن کو کوئی جانتا نہیں تھا وہ کامیاب ہوئے،
گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔
23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔
گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں کو کتنی سیٹیں ملیں؟
گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے
گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں