وزیر اعلیٰ سندھ نے کرونا کے حوالے سے جاری افواہوں کی تردید کردی
باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس پر مبنی کئی خبریں حد سے بڑھ کر پھیلائی جارہی ہیں. کراچی میں کرونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن کی خبریں بے بنیاد قرار، وزیراعلیٰ سندھ نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر راشن اکٹھا کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کردی، انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کی کوئی صورتحال نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
وزارت خارجہ میں کرونا وائرس سے متعلق خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دیا گیا جو پاکستان میں غیرملکی مشنز سے رابطہ رکھے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس میں ڈی جی ہیڈ کوارٹرز اور گریڈ سترہ کے چند افسران کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ ٹاسک فورس سیل کا انفراسٹرکچر بھی قائم کر دیا گیا ہے
کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آگیا، بڑی پابندی لگا دی
یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔
کرونا وائرس کے حفاطتی انتظامات کے تحت تعلیمی ایمرجنسی کے بعد حکومت نے پلان بی پر تیاری شروع کر دی.حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی،سرکاری اداروں اور وزارتوں میں اسکریننگ شروع کی جائے گی،سرکاری دفاتر، اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹرفراہم کیے جائیں گے،پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کو کور وناوائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گیکراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی








