اسمارٹ فون کے بعداسمارٹ لاک:اب گھر کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی سے ممکن

0
70

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی ایجادات .اسمارٹ فون کے بعد اب اسمارٹ لاک بھی مارکیٹ میں آگئے.اب گھروں کی حفاظت کے لیے چابی کی ضرورت نہیں رہے گی. گھر سے نکلتے ہوئے پہلے لاک لگا کر چابی کو محفوظ کیا جاتا ہے. کیونکہ اگر چابی گُم ہوجائے تو پھر تالا توڑنے کی نوبت رہ جاتی ہے لیکن اب اس جھنجھٹ کو اسمارٹ لاک سے دور کیا جاسکتا ہے۔ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق نت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فنگرپرنٹ اسمارٹ لاک متعارف کرایا گیا ہے جو صرف ایک ٹچ پر دروازہ کھولنے اور بند کرنے کی آسانی فراہم کرتا ہے۔اسمارٹ لاک فنگرپرنٹ ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا ہے جسے اسمارٹ فون کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے۔

فنگرپرنٹ اسمارٹ لاک کے لیے اسمارٹ فون میں اس کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑتی ہے جس میں لاک کی روٹیشن یعنی اس کی سمت کے ساتھ دیگر فیچر دستیاب ہوتے ہیں۔روٹیشن فیچر سے صارف لاک کی سمت کا تعین کرتا ہے پھر اسمارٹ لاک پر اپنے فنگر پرنٹ دے کر دروازے کو کھول لیتا ہے۔گھر میں داخل ہونے کا بعد اسی عمل کو اپناتے ہوئے دوبارہ لاک بھی لگایا جاسکتا ہے۔اس سے قبل جدید موبائل فونز میں یہ سہولت متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب اسمارٹ لاک کے آنے سے گھروں کی حفاظت بہتر انداز سے کی جاسکے گی.

فنگرپرنٹ اسمارٹ لاک کا ایک سب سے بڑااوراہم فائدہ یہ بھی ہے کہ کوئی چور بھی صارف کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اسے توڑنے یا کھولنے کی کوشش نہیں کرسکتا ہے۔اگر کوئی چور اسمارٹ لاک کو کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی نوٹی فکیشن بذریعہ الارم صارف کو اسمارٹ فون میں موصول ہوجائے گی۔

Leave a reply