عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

الیکشن کمیشن کیس میں اسدعمر اور فواد چوہدری بھی نامزد ہیں
0
90
imran

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، 26 ستمبر کو سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، سماعت میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسدعمر اور فواد چوہدری بھی نامزد ہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 26 ستمبر کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے امن قائم ہوسکتا ہے. انتونیو گوتریس
پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی چیف
جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
تاہم یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریر حکمنامہ جاری کیا تھا عدالتی حکمانے کے مطابق فوادچوہدری کی یقین دہانی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے، وکیل درخواست گزار نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی تھی اور عدالت کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد ازخود غیر مؤثر ہو جائے گا، فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔

Leave a reply