اسموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی،علیزے شاہ

0
53

پاکستان کی معروف اور تنازعوں میں گھری رہنے والی اداکار علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ اسموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی۔

باغی ٹی وی :حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ یہ ویڈیو علیزے شاہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی تھی اور ان کی اجازت کے بغیر کسی نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ نے بڑا فیصلہ کر لیا


علیزے شاہ نے بتایا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے علیزے نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اسٹوری پر بتایا کہ ’’میری اسموکنگ کی ویڈیو لیک ہونے کے فوراً بعد مجھے آئٹم سونگ کی پیشکش ہوئی۔ سگریٹ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہونے پر سمجھا گیا کہ میں آئٹم گرل بننے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ نےاسموکنگ (سگریٹ نوشی) کی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا-

ہوٹل میں کھانا کھا رہی تھی وہیں رشتہ آگیا،زینب شبیر کی دلچسپ کہانی

علیزے شاہ کی اسموکنگ ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے صدر عمران ریاض نے کسی کی اجازت کے بغیر اس کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا تھا عمران ریاض نے کہا تھا کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا، اسے اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں۔

کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

Leave a reply