شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا تھا۔ پنجاب پولیس نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
پارٹی چھوڑ نہیں رہا پارٹی کے ساتھ ہوں پارٹی کیساتھ ہی رہوں گا ۔ شاہ محمود قریشی#IamWithKhan pic.twitter.com/sHM0BZEHeg
— PTI (@PTIofficial) May 23, 2023
شاہ محمودقریشی نے رہائی کے بعد اپنے وکیل اور صاحبزادی سےملاقات بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں پارٹی میں تھا اور رہوں گا۔ شاہ محمود قریشی اپنے سامان کے بارے میں دریافت کرتے رہے لیکن پنجاب پولیس شاہ محمود قریشی کو لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی۔ اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد پنجاب پولیس نےاڈیالہ جیل کےباہر سےگرفتارکرلیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم یہ بھی واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وکلا نے ان کو گرفتار ہونے سے بچا لیا تھا۔ جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے تھے۔