عدالت سے رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی بدھ کی دوپہر عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک لاہور پہنچے۔ زمان پارک میں سابق وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سیاست سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
https://twitter.com/PTIofficial/status/1666425762348449795
دوسری طرف مجلس وحدت المسلین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور ان کے وفد نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ۔ تحریک انصاف کی لیڈرشپ، ورکرز اور سپورٹرز کے ساتھ ملک بھر میں جاری لاقانونیت، بربریت اور مظالم پر مجلس وحدت السلمین کے وفد نے شدید مذمت کی اور تحریک انصاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ تاہم خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وہ واحد رہنماء ہیں جنہوں نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا اور رہائی کے فوراً بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا اعلان کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
شاہ محمود قریشی کو گزشتہ رات عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروں گا،اور ان سے رہنما ئی حاصل کروں گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی دوبارہ گرفتاری کےحوالے سے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد میری دوبارہ گرفتاری کا جواز نہیں تھا، میں توقید تنہائی میں تھا کسے اُکسا سکتا تھا۔
شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے ملاقات
