مسافر بس سے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد
بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا ہے جبکہ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر غیرقانونی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسافربس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے، جس میں کپڑا اور دیگر غیرملکی سامان شامل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس کا مالک کئی عرصے سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے تاہم پاکستان کوسٹ گارڈز سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ جبکہ گزشتہ ماہ اپریل کی خبر کے مطابق بلوچستان سے ایرانی پیڑول اور ڈیزل کی اسمگلنگ عروج پر ہے، اسمگل شدہ تیل کی حکام کی ملی بھگت سے سندھ اور پنجاب تک ترسیل کی جارہی ہے، ایرانی تیل سے لدی گاڑیوں اور مسافر بسوں کے باعث آئے روز حادثات بھی پیش آتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
کوئٹہ سیمت ملک بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھ جانے کے بعد ہمسایہ ملک ایران سے سستا ایرانی پیڑول بڑی مقدار میں بلوچستان سندھ اور پنجاب میں سمگل کیا جارہا ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ ریسرچ کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس اسمبگلنگ کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی فروخت میں 43 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔








