اسنیپ چیٹ نے اپنا ویب ورژن جاری کردیا

سوشل میڈیا ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ نے بالآخر اپنا ویب ورژن جاری کردیا ۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ نے فی الحال یہ سہولت امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے لیے متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے لیپ ٹاپ پر بھی دوستوں کو پیغامات بھیج سکیں گے، ساتھ ہی تصاویر اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک گوگل سرچ انجن کیلئے بھی خطرہ بن گیا

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسنیپ چیٹ ارادہ رکھتا ہے کہ اس ورژن کو پوری دنیا میں متعارف کروانے سے قبل اسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فرانس اور جرمنی میں بھی لانچ کروایا جائے جلد ہی یہ فیچر پاکستان اور بھارت کے لیے بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

اسنیپ چیٹ کے ویب ورژن کے ذریعے آپ ناصرف پیغامات اور تصاویر بھیج سکیں گے بلکہ ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے، اس کے علاوہ آپ کو ڈیسک ٹاپ پر وہ تمام فیچرز میسر ہوں گے جو آپ موبائل پر استعمال کرتے ہیں۔

فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

ایپ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام پروڈکٹس کی طرح ہماری ٹیم نے ویب کے لیے اسنیپ چیٹ پرائیویسی مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی ہے, ہم نے یہ ایک منفرد پرائیویسی اسکرین کے ساتھ لانچ کیا ہے جو کچھ اور کام کرنے پر اسنیپ چیٹ کی وِنڈو کو چُھپا دے گی-

ویب ورژن کیسے لاگ اِن کریں؟

اسنیپ چیٹ کے ویب ورژن تک رسائی کے لیے سب سے پہلے ڈیسک ٹاپ پر web.snapchat.com کھولنا ہوگا، اس میں اب اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ ڈالنا ہوگا جس کے بعد موبائل پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا ایک بار صارف لاگ ان ہوگیا تو پھر باآسانی تمام فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

نجومی خاتون بابا وانگا کی 2022 میں کی گئی پیشگوئیوں میں 2 پوری ہو گئیں

واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ نے حال ہی میں اسنیپ چیٹ+ پریمیئم ٹیئر اضافی لیکن مصنوعی فیچرز کے ساتھ جاری کیا تھا ان فیچرز میں ایپ کے نشان کے اسٹائل میں تبدیلی، یہ دیکھنا کہ کس نے اسٹوری دوبارہ دیکھی اور اپنےکسی دوست کو ’بی ایف ایف‘ بنانا اور ان کو اپنی چیٹ ہسٹری میں سب سے اوپر پِن کرنا شامل تھا۔

سعودی عرب میں امریکی صدر کا استقبال،سرخ کارپٹ کی جگہ بنفشی کارپٹ کیوں بچھائے گئے؟

Comments are closed.