کرونا وائرس،تفتان بارڈ پر زائرین کے ٹیسٹ منفی،سکھر میں تشخیص ہو گئی،سندھ حکومت کے خدشات درست ثابت

کرونا وائرس،تفتان بارڈ پر زائرین کے ٹیسٹ منفی،سکھر میں تشخیص ہو گئی،سندھ حکومت کے خدشات درست ثابت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 76ہوگئی ہے

گزشتہ روز تک سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد35تھی،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قرنطینہ کے انتظامات سے مطمئن نہیں تھے،110زائرین کے ٹیسٹ لیے تھے50مثبت آئے ہیں،کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،عوام سے درخواست ہے اس وبا کو سنجیدگی سے لیں،ہمیں ذمہ داری شہری کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں دفعہ 144نافذ ہے،شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے،عوام اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں،وفاقی،صوبائی حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،80رکنی میڈیکل ٹیم کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ہے،عام شہری کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں،

دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے جو نئے مریض سامنے آئے ہیں ان کے تفتان بارڈر پر ٹیسٹ کئے گئے تھے جہاں پر ان کے ٹیسٹ منفی آئے تھے ، بعد ازاں سندھ حکومت نے زائرین کو سکھر منتقل کیا اور وہاں ٹیسٹ کئے تو ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی.

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

سندھ حکومت نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ تفتان بارڈر پر کرونا وائرس کے کے حوالہ سے سہولیات ناکافی ہیں، اسی بنیاد پر زائرین کو سکھر منتقل کیا گیا تھا،

دوسری جانب کراچی میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے پرائیویٹ لیبارٹریز نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، سندھ حکومت اقدامات تو کر رہی ہے لیکن عوام کو پرائیویٹ لیبارٹیرز میں مہنگے داموں پر ٹیسٹ کروانے پر مجبور کیا جا رہا ہے،

Comments are closed.