قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی اے حکام کو بیرون ممالک سے آپریٹ ویب سائٹس کو بلاک کرنے میں مشکلات ہیں
سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف
ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا ،کمیٹی کوپی ٹی اے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد جعلی اکاوَنٹس سے بھی چل رہا ہے ،مقامی طور پر ویب سائٹ کو بلاک کرنا آسان ہے،بیرون ممالک سے آپریٹ ویب سائٹس کو بلاک کرنے میں مشکلات ہیں ،ہمارےپاس 9 ہزار شکایات آئیں 40 ہزار ویب سائٹس بلاک کیں،دو طریقے سے اس کو روکا جاسکتا ہے یا بلاک کردیں یا متبادل لائیں ،ساڑھے 8 لاکھ نازیباویب سائٹس بھی بند کی ہیں
فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ
ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ توہین آمیز مواد سے متعلق19مقدمات میں19افرادپکڑے گئے ہیں،توہین آمیز مواد سے متعلق 12 انکوائریاں بھی چل رہی ہیں،زیادہ تر کیسز میں فیس بک جواب نہیں دیتی ،ٹوئٹرنے تو کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا ،ہمارے پاس سائبر ماہرین کی تعداد 15 ہے
حکومت نے کیا سوشل میڈیا ویب فیس بک کا شکریہ ادا، جانیے کیوں؟
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹوئٹراور فیس بک کا پاکستان میں کوئی نمائندہ نہیں ؟ ٹوئٹر اور فیس بک سے کہیں یہاں اپنے نمائندے رکھیں .
تحریک انصاف والنٹیر فورس کر رہی ہے وفاقی دارالحکومت میں سوشل میڈیا کنونشن
پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈارک ویب انٹرنیٹ پر موجود ہے اس کی مانیٹرنگ آسان نہیں ،سوشل میڈیا کے حوالےسے قوانین بنارہے ہیں.
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ بچوں کی پورنوگرافی میں پاکستان کے نمبر ون ہونےکی غلط فہمیاں ہیں، انٹرنیشنل میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہہ پاکستان بچوں کی پورنوگرافی میں نمبر ون ہے،اس خبر میں دیے گئے اعداد و شمار غلط تھے، پاکستان میں یقیناً چائلڈ پورنوگرافی ہے لیکن پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں پہلے نمبر پر نہیں، ہم نے پورنوگرافی سے متعلق ساڑھے 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کی ہیں۔