سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم، وزارت داخلہ و خارجہ نے جمع کروایا جواب

0
39
lahore highcourt

سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم، وزارت داخلہ و خارجہ نے جمع کروایا جواب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مواد آپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر وزارت خارجہ اور داخلہ نے جواب داخل کروا دیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ،جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید نے کیس کی سماعت کی .

وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں کہا کہ پاکستان نے ابھی تک بدھا پسٹ کنونشن پر دستخط نہیں کئے. سائبر کرائم کو قابو کرنے کے لئے بدھاپسٹ کنونشن غیر مخفوظ ہے، پاکستان کا اس وقت صرف چار ممالک سے سوشل میڈیا کے حوالے سے میوچل لیگل اسسٹنس کا معاہدہ ہے، سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پاکستان کا چین، سری لنکا، ازبکستان اور قرغزستان سے معاہدہ ہے.

سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

وزارت داخلہ نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ اسرائیل بھی بدھا پسٹ کنونشن کا حصہ ہے اس لئے ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، بھارت بھی اس کنونشن میں شامل ہونے کی سنجیدگی سے سوچ رہا ہے اس لئے ہمیں بھی محتاط رہنا ہو گا، تمام تر سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈز لیا ہے جس کے لئے کنونشن کی شق وار تفصیلات اور بات چیت ضروری ہے،

درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف منظم پراپیگنڈا کے تحت جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عدلیہ کیخلاف مہم کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے، متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں،

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدلیہ کے مخالف توہین آمیز بیانات، خبریں اور پراپیگنڈا پھیلانے والو‍ں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے،

Leave a reply