کرونا کیخلاف جنگ میں سماجی تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں

0
35

کورونا کیخلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سماجی تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں۔دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن پاکستان نے گرلز کالج چوک میں پہلے روز کیمپ لگا کر کورونا بارےدو روزہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی مہمان خصوصی تھے۔

اے سی بختیار اسماعیل، ممبر ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی/کوآرڈینیٹر ٹائیگر فورس ملک مسعود چوہان، ضلعی جنرل سیکرٹری وومن ونگ شمائل شاہ۔ پیر زین العابدین، فاونڈیشن عہدیداران, ٹائیگر فورس، صحافی، وکلابھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو کورونا کی صورتحال بارے میں آگاہی فراہم کی پمفلٹس اور ماسک تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بے احتیاطی ہمیں بڑے مسائل سے دوچار کر سکتی ہے اس لیے شہری عید تعطیلات پر اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ٹرانسپورٹرز اور شہری لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ سماجی خدمات میں دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب ہو، قدرتی آفات یا شہر کی خوبصورتی دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن نے انتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

ممبر ڈسٹرکٹ اسٹئیرنگ کمیٹی ملک مسعود چوہان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کورونا وبا بے قابو ہو سکتی ہے اس لیے شہری کرونا بارے احثیاط اختیار کرکے اپنے اور دوسروں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنانیں۔ضلعی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ویمن ونگ شمائل رانا نے کہا کہ کہ ہینڈ واش، سماجی فاصلہ اور فیس ماسک کا استعمال ہر صورت کیا جائے۔ سینئر صحافی امتیاز علی اسد نے کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگ کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گیارہ مئی2021 10:00 بے دن کورونا اگاہی کیمپ ٹی چوک میاں چنوں میں لگایا جائے گا۔
۔

Leave a reply