کراچی : سہیل منصورایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے رہنما سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔سہیل منصور اس سے پہلے بھی سینیٹ کے لیے ٹکٹ حاصل کرنےکی ناکام کوشش کی تھی
ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی کی پالیسیز سے اختلاف کرتے ہوئے کنونیئر رابطہ کمیٹی خالد مقبول کو استفیٰ بھجوا دیا۔ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ عوام کےلیے کچھ کر نہیں پارہے پھر بھی وفاق کا حصّہ ہیں، ایسے حالات میں رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں رہ سکتا۔یہ بھی یاد رہے کہ سہیل منصور ویسے بھی شروع دن سے ہی پی ٹی آئی سے کچھ فاصلے پر تھے
انہوں نے کہا کہ کراچی کےلیے چار برس کے دوران وفاق اور صوبے سے کیا لے پائے؟ وفاق میں شامل ہونے کے باوجود شہر قائد کے مسائل حل نہیں ہوپارہے۔
خواجہ سہیل منصور نے مزید کہا کہ کراچی کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں اسی لیے رابطہ کمیٹی کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، ہمیں عوام میں جانا ہے، عوام کے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔
خیال رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سہیل منصور بھی امیدوار تھے۔
یہ بھی یاد رہےکہ سہیل منصور 2018 تک ایم این اے بھی رہے لیکن اس کے بعد سے لیکر اب تک وہ کوئی بڑا عہدہ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے