اگر کسی ڈش کو بناتے وقت آپ کے پاس بٹر ملک موجود نہیں اور نہ ہی آپ کے پاس اتنا وقت ہے کہ آپ مارکیٹ گا کر اسے خریدسکیں تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ گھر پر ہی بٹر ملک تیار کرلیں اس کے لیے ایک کپ دودھ میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملائیں لیموں کے رس کی جگہ سرکہ کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ان دونوں چیزوں کو پانچ منٹ رہنے دیں اس کے بعد اسے بٹر ملک کے طور پر کسی بھی ریسیپی میں استعمال کیا جا سکتا ہے
بیکنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے انڈے ہمیشہ کمرے کے درجہ حرارت پر ہونے چاہیے اگر ایسا نہیں ہے اگر انڈے ریفریجریٹر میں ہوں تو آپ انڈے نکال کر کسی بھی گرم پانی کے باول میں پانچ سے دس منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ وہ کمرے کے درجہ حرارت پر آ جائے اس کے بعد بیکنگ کے لیے بیٹ کریں۔ورنہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے
براون شوگر کر جار میں سخت ہونے سے بچانے کے لیے جار میں ڈبل روٹی کا ایک سلائس رکھ لیں اس سے براون شوگر دیر تک سخت نہیں ہو گی
جب بھی کوئی کیک یا چاکلیٹ بار یا کوئی بھی ایسی ڈش بنا رہی ہوں جس میں مکسچر کو ہاتھ سے پکڑ کر شیپ دینا ہو تو خواتین کو چاہیے کہ ہتھیلیوں کو پہلے تھوڑے پانی سے گیلا کر لیں اور پھر کسی بھی چاکلیٹی بار کے مکسچر کو ہاتھوں میں لے کر مطلوبہ شیپ دے دیں ایسا کرنے سے یہ مکسچر ہاتھوں پر چپکے گا نہیں

چند اہم کوکنگ ٹپس
Shares: