سونا کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

0
45
Gold

ایک بار پھر ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث اربوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سترہ امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھنے کو ملی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 934 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر دو لا کھ 18 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جمہوری پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے. بلاول بھٹو زردری
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 50 روپے اور 42.87 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ، قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 432.24 پوائنٹس کھو بیٹھا اور نئی سطح 40220.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ مندی کے باعث پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.06 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 75 لاکھ 17 ہزار 62 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں 432 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 432 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 220 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج بازار میں 9 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے 3 ارب 57 کروڑ میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے کم ہو کر 6182 ارب روپے ہے۔

ادھر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج 24 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

Leave a reply