سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

0
981

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 58 ڈالر بڑھ کر 1997 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔ آج کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 942 کی سطح پر بند ہوا۔
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 533 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج چار کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 29 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپےکم ہوکر 6 ہزار 107 ارب روپے ہے۔

Leave a reply