خانیوال: بیٹا باپ کی لاش لےڈی پی او آفس پہنچ گیا ،ادھر دوسری طرف فائرنگ کے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر ملزمان نے مدعی کا بھائی سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ چار سالہ بیٹے کو بھی مارنے کی کوشش کی گئی

تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 47 ٹین آر میں ملزمان بلال‘ آصف‘جاوید وغیرہ نے کچھ عرصہ قبل داود نامی شخص کو معمولی رنجش کی بنا پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا مگر پولیس نے الٹا مدعی کو ہی تنگ کرنا شروع کردیا کہ تم صلح کرلو مگر داود نہ مانا تو مخالفین نے مقدمہ درج کرانے پر بدلہ لینے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں

گزشتہ روزملزمان نے داود کے بھائی خالد کو بھرے بازار میں پکڑ لیا اور اس پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے اس کا سر کھل گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اپنے باپ کو تڑپتا دیکھ کر چار سالہ بیٹا ابوبکر بھاگ کر آیا اور باپ کی نعش سے لپٹنے لگا تو اس پر بھی سفاک قاتلوں نے فائرنگ کردی جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا

پولیس نے اس واقعہ کے بعد بھی مقدمہ کے اندراج کے لیے حیلے بہانے بنانا شروع کردیے سرعام ہونے والے واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف لوگوں نے نعش اٹھا کر ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج شروع کردیا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ بھاگ گئے بازاربند ہوگئے۔مقتول کے بھائی داود کے مطابق اگر پولیس پہلے ہی فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزمان گرفتار کرلیتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا۔

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

Shares: