فراڈ کیس میں گرفتاری کا خدشہ، صوفیہ مرزا برطانیہ فرار

پاکستان کی اداکارہ صوفیہ مرزا دھوکہ دہی کیس میں گرفتاری کے خدشے سے لندن فرار ہو گئی ہیں، شادی میں رقص کے حوالہ سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی اور مالی دھوکہ دہی میں سندھ پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران صوفیہ مرزا کو گرفتار کئے جانے کا امکان تھا، تاہم وہ فرار ہو گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوفیہ مرزا نے اس بات کی تصدیق کی ہے وہ برطانیہ میں اپنی بہن مریم مرزا کے ساتھ ہیں، مریم مرزا کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، صوفیہ نے تصدیق کی کہ انکے دوست مائرہ ختم کو برطانیہ کا ویزہ نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ انکے ساتھ نہیں ہے،

صوفیہ مرزا 27 دسمبر 2022 کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے برمنگھم کے لیے قطر ایئرویز کی پرواز سے براستہ دوحہ روانہ ہوئیں اور تب سے برمنگھم میں ہی مقیم ہیں۔ 5 اپریل کو پنجاب اور سندھ پولیس نے لاہور میں صوفیہ مرزا کے گھر پر مشترکہ چھاپہ مارا، اس دوران پولیس کو صوفیہ مرزا کے ملازمین نے بتایا کہ وہ دسمبر سے برطانیہ میں ہے

تین ماہ قبل محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب حکومت سے کہا تھا کہ وہ مالی فراڈ کی تحقیقات میں اداکارہ صوفیہ مرزا، ان کی ٹینس کھلاڑی بہن مریم مرزا اور ان کے دوست کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے سندھ پولیس سے تعاون کرے۔محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب پولیس سے کہا تھا کہ وہ سندھ پولیس کے ان افسران کے ساتھ تعاون کرے جو صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کے دوست کو گرفتار کر کے سکھر لے جائیں گے جہاں انہوں نے فراڈ کیا،

اداکارہ صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کے منیجر دوست کے خلاف شادی کی تقریب میں ڈانس اور مجرہ کرانے کے لیے 150000 لاکھ روپے لیے لیکن تقریب میں حاضر نہ ہونے پر فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،۔مقامی رہائشی ثناء اللہ مہیسر نے ایف آئی آر نمبر 226/2022 کے تحت پولیس اسٹیشن اے سیکشن ڈسٹرکٹ سکھر میں صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور مائرہ خرم کے خلاف دفعہ 154 CR.P.C کے تحت مقدمہ درج کروایا،درخواست گزار کے مطابق نہ تو صوفیہ مرزا، مریم مرزا شادی کی تقریب میں ڈانس کے لئے آئے بلکہ بعد میں انہوں نے دھمکیاں بھی دیں،15 لاکھ میں انہوں نے اور خواتین ڈانسر کو بھی ساتھ لانا تھا، گواہوں مختار حسین ، محمد وارث کی موجودگی میں مریم مرزا کو دس لاکھ روپے دیئے اور باقی ادائیگی بعد میں ہونی تھی، جس دن شادی کا پروگرام تھا اس دن ہم فون کرتے رہے لیکن انہوں نے فون تک نہیں سنا،

صوفیہ مرزا حالیہ برسوں میں کئی سکینڈلز سے منسلک رہی ہیں۔ اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ اس نے 2007 میں دبئی میں اپنے شوہر کو بھی چاقو مارا تھا،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف ہائی پروفائل منی لانڈرنگ کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی ہیں، جسے اس سے قبل شہزاد اکبر نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے تحت ایف آئی اے کے سربراہ بننے کے بعد بند کر دیا تھا۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر عدالت نے ان کے سابق شوہر اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کے میڈیا پر آنے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے.

شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچی، ناکامی پر خود کو زخمی کر لیا صوفیہ مرزا

Shares: