ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہونے کے باعث نقصان کا خدشہ

قصور
چونیاں میں تحصیل انتظامیہ کرونا وبا میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
چونیاں کرونا ویکسین سینٹر میں بے انتہا رش کی وجہ سے کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے

جبکہ کنگن پور ہسپتال، ٹھینگ موڑ ہسپتال، میں بھی کرونا ویکسین سینٹر بنایا جائے تاکہ ان علاقوں سے آئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنے اپنے علاقہ میں آسانی سے ویکسین لگوا سکیں

کنگن پور، ٹھینگ موڑ، چونیاں سٹی اور دیگر جگہوں سے لوگ ویکسینیشن کروانے چونیاں سینٹر آتے ہیں۔ اور کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے پر کئی بزرگ لوگوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی لیکن انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔ ویکسین سینٹر میں بیٹھنے کے لئے کرسیوں کی بھی انتہائی کمی ہے اور گرمی اور حبس کی وجہ سے کئی روزہ دار بھی طبعیت خراب ہونے سے ویکسین کروائے بغیر واپس چلے گئے۔
جو لوگ یہاں اپنے بزرگوں یا کسی رشتہ دار کو ویکسین کروانے آئے ہیں ان کو یا جسے ویکسین لگنی ہے کوئی ایک بھی اس مرض میں مبتلا ہوا تو اس ایک بندے یا بندی کی وجہ سے اور بھی بہت سے لوگ اس وبا کا شکار ہو سکتے ہیں۔
کیا انتظامیہ کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ہے۔ جہاں اس موزی مرض کی احتیاط کے لیے ویکسین لگائی جا رہی ہے وہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خدانخواستہ اس موزی مرض میں تندرست لوگ بھی کرونا کا شکار ہو سکتے ہیں تو اس لاپرواہی کا ذمہ دار کون ہوگا۔
میری کمشنر لاہور، ڈی سی قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری سے گزارش ہے کہ کنگن پور ہسپتال، ٹھینگ موڑ ہسپتال میں بھی ویکسین سینٹر بنائے جائیں تاکہ رش کم ہو سکے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں نہ کہ تندرست لوگ ایسے حالات میں فائدے کی بجائے اپنا اور اپنی فیملی کا جانی نقصان کر بیٹھیں

Comments are closed.