جوہانسبرگ (اے پی پی) فاف ڈوپلیسی دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار رہی ہے، اسی لیے ابھی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی کا فیصلہ نہیں کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق فاف ڈوپلیس دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے البتہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ٹی ٹونٹی، تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے قائم مقام ڈائریکٹر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوپلیسی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی کپتانی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2023ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی سے نئی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے اسی لحاظ سے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔