رحیم یار خان: جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن ضلع بہاولپور کے ضلعی چیئرمین شیخ دلشاد، خانیوال سے تعلق رکھنے والی سید اسد عباس شاہ، حافظ حسین مدنی نے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔
شمولیت کرنے والے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر تنقید کی اور پی پی کو جنوبی پنجاب کا روشن مستقبل قرار دیا۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری نے ظہرانہ دیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ وسطی پنجاب کو جیالوں کا گڑھ بنائیں گے، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کا کام شروع کردیا ہے‘۔