گجرات میں اسپین سے آئی 2 بہنوں کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی :پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہریار،لڑکیوں کا چچا حنیف بھی شامل ہے دیگر ملزمان قاصد، عتیق، حسن اور اسفندیار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رشتے کا تنازعہ، اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو چچا نےقتل کر دیا

ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے بھی دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان نے 2 روز قبل دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے 48گھنٹوں میں چچا اور سگے بھائی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنیں 24 سالہ انیسہ عباس اور 21 سالہ عروج عباس 19 مئی کو اسپین سے پاکستان آئیں اور 20 مئی کو انہیں قتل کر دیا گیا، دونوں بہنیں اپنے شوہروں سے طلاق لے کر اسپین میں پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں، دونوں کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا مگر وہ اپنے شوہروں کو اسپین لے جانے پر رضا مند نہ تھیں۔

قبل ازیں گجرات پولیس کے ترجمان نعمان حسن نے بتایا تھا کہ مقتولین کے اہلخانہ نے انہیں چند دن کےلیےگجرات آنے پر زبردستی راضی کیاتھاابتدائی تحقیقات سےمعلوم ہوتا ہےکہ قتل غیرت کےنام پرہوا لیکن اس حوالےسےمزید تحقیقات جاری ہیں دونوں بہنوں پران کے پاکستانی شوہروں جو ان کے رشتے میں کزن بھی تھے، دباؤ تھا کہ اسپین میں ان کی آمد کے لیے سفارتی امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔


پولیس نے بتایا تھا کہ مقتولین کے اہلخانہ کے 7 افراد قتل میں مطلوب ہیں، مذکورہ واقعہ پر مؤقف لینے کے لیے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے سے ہفتے کو رابطہ نہیں ہوسکا۔

سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دو بہنوں کےقتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی نہوں نے کہا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ہیومن رائٹس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس غیرت کے نام پر 450 افراد کا قتل ہوا، مقتولین میں مرد بھی شامل ہیں لیکن خواتین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ متعدد قتل کے بارے میں پولیس بھی لاعلم ہوتی ہے۔

باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

Shares: