اسپیکر قومی اسمبلی کا 76ویں یوم آزادی پر اہم پیغام

0
38
raja ashraf

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کے 76 یوم ازادی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جش آزادی کی مبارکباد دیتے ہو کہا کہ بلا شبہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ تعالٰی کا خاص شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس عظیم نعمت کبریٰ سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ اقبال اور اپنے آباؤ اجداد کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک محنت قربانیوں کی بدولت ہمیں یہ عظیم ملک حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاء کردہ اس عظیم نعمت کبریٰ کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد اور بانیان پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک خدا داد پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے لاکھ ماؤں، بہنوں اور بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد اسلامی اقدار اور روایات کے پیش نظر ایسا جمہوری نظام قائم کرنا تھا جہاں انصاف برابری اور حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں اس مقصد کی تکمیل کے لیے ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر خدا کا شکر ہے کہ ہم صحیح سمت کی طرف گامزن ہیں۔انہوں نے کہ کہا کہ گزشتہ حکومت نے 16 ماہ کے قلیل عرصے میں ملک کو درپیش سنگین سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجرز کو بڑی حد تک خوش اسلوبی سے حل کیا ہے، مگر ابھی بھی ترقی اور خوشحالی کی منزل دور ہے جس کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر آپس کے اختلاف کو بھلا کر ترقی اور خوشحالی کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ من حیث القوم ہمیں نفرت اور شدت پسندی کو ترک کر کے جمہوری روایات کو اپنا کر اگے بڑھنا ہوگا، تاکہ ہم اس ملک کی تکمیل کو صحیح معنوں میں عمل میں لا سکیں جس کا خواب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور جو قائد اعظم نے ہمارے آباؤاجداد کے ساتھ مل کر ہمارے لیے حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تجدید عہد کرنا ہو گا بطور پاکستانی اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے 14 اگست، 1947 کے جذبے کو دہراتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جش آزادی کے پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے، جو گزشتہ سات دہائیوں سے آزادی کی نعمت کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدو جہد کی تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تر تنازعات کا پرامن اور پائیدار حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بسنے والے شہریوں کو آزادی کی نعمت جو ان کا بنیادی حق ہے سے محروم رکھنا دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست، 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کو صلب کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے شہری دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں پابند سلاسل ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے متنازعہ مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیری عوام کے بنیادی حق آزادی کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔

Leave a reply