اسپیکر قومی اسمبلی کا ترک ہم منصب سے رابطہ، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لیے مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا
اسپیکر قومی اسمبلی کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی عید الفطر اور رمضان المبارک میں فلسطین میں پر تشدد کارروائی کی مذمت کی۔
اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔فلسطین کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ اسرائیلی ظلم اور بربریت کے خلاف او آئی سی ممالک کو خطوط لکھے۔
اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے غزہ جل رہا ہے۔ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظمیوں کی خاموشی قابل مذمت ہے، حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں افراد زخمی اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ہم منصب کو آو آئ سی کی پارلیمانی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی، ترکی کا مسلم ممالک میں اہم کردار ہے ہمیں مل کر راہنما اصول اور تجاویز مرتب کرنی ہونگی۔