وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا ، وزیرا ہوا بازی نے واضح‌کردیا

0
34

وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا ، وزیرا ہوا بازی نے واضح‌کردیا

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے آئیں اور مجھے دکھائیں،رپورٹ میں میرا کوئی نام نہیں . میں دعویٰ سے کہتا ہوں یہ منصوبہ ہمارے ہی دور میں ہوگا،رنگ روڈ اسکینڈل سے میرا کوئی تعلق نہیں. میں ہر ڈویلپر کے خلاف ہوں کیونکہ وہ جیب کترا ہے،

ڈویلپر مافیا پاکستان کا سب سے بڑا مافیا ہے،میں ملک کے سب سے بڑے مافیاکے خلاف ہوں. اتناڈرگ ٹریفکنگ سےنہیں کماتا جتنا یہ ڈویلپرز کماتاہے،ہر برائی کی جڑ لینڈ مافیا ہے جو سب کو خریدتے ہیں،بیوروکریسی کو انہی مافیانے خریدا ہوا ہوتا ہے.بیورو کریسی لینڈ مافیا کو سپورٹ کرتی ہے،

زلفی بخاری کا رنگ روڈ واقعے سے کوئی تعلق نہیں. اپوزیشن کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا،اپوزیشن والے جھوٹے ہیں. اپوزیشن کے مطالبےپر استعفیٰ نہیں دوں گا. ناانصافی ہر دور میں ہوتی ہے.

خیال رہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی میں‌حکومت کے کئی وزرا کا نام آ رہا ہے اس سلسلے میں‌ زلفی بخاری نے صآف ہونے تک استعفی بھی دے دیا ہے . اور دیگر کو بھی اپوزیشن نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ‌دیں .

Leave a reply