انگریزی نہ سمجھنے والوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین کے برابر ہے:دوسروں کی عزت کا خیال رکھیں‌: وزیراعظم

0
48

اسلام آباد :انگریزی نہ سمجھنے والوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین کے برابر ہے:دوسروں کی عزت کا خیال رکھیں‌:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہمارے ہاں بیشتر لوگوں کو انگریزی نہیں آتی ، ان کے سامنے انگریزی بولنا لوگوں کی توہین کے برابر ہے۔

 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے ۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد کے ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

اپنے منیجرکی انگریزی کا مذاق اڑانے پر ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان تنقیدکی زد میںویڈیو وائرل ہونے کے بعد خواتین مالکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=w-A-Ak13awY

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین اپنا اور پھر اپنے منیجر کا تعارف کرواتی ہیں اور پھر ان میں سے ایک منیجر سے سوالات پوچھتی ہے اور پھر انگریزی میں بات کرنے کا کہتی ہے اور پھر منیجر کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی پر خاتون کہتی ہیں کہ یہ ہمارے منیجر ہیں جو ہمارے پاس 9 سال سے ہیں، اور یہ وہ بہترین انگریزی ہے جو یہ بولتے ہیں۔

اس ویڈیو پر کسی صارف نے مالکان کے رویے کو تکبر کہا ہے توکسی نے پاکستانی اشرافیہ کی امارت پرستی، حاکمانہ سوچ اور بری تربیت کی عکاسی قرار دیا ہے۔

Leave a reply