پاکستان کی قومی زبان”اردو”اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر’کالک‘مل دی گئی

0
65

کراچی: بھارت یا امریکہ نہیں بلکہ پاکستان ، جس کی قومی زبان اردو ہے اور اردو بولنے والے کا کیا حشر کیا گیا یہ کراچی سے ایک بہت ہی تکلیف دہ رپورٹ ہے جس کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ’جے‘ میں قائم نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے والے طالب علم موسیٰ عاطف کے منہ پر کالک لگادی۔

اردو کے معروف شاعر راغب مراد آبادی

سوشل میڈیا پر بچے کے والد کی ویڈیو وائرل ہوئی جنہوں نے اسکول انتظامیہ کے رویے کے حوالے سے شکایت کی جبکہ بچے کی بھی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ گال پر کالک کے ساتھ اپنے ساتھ اسکول میں پیش آئے واقعے کے حوالے سے بتا رہا تھا۔

اردو زبان کی معروف شاعرہ عائشہ ایوب

بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایاگیا اور موسیٰ کے چہرے پر کالک لگائی گئی اور وہاں موجود بچوں سے مزاق بنوایا گیا۔ بچے کے والد نے کہا کہ جب اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی توکوئی جواب نہیں دیا گیا۔
والد کا مزید کہنا تھا کہ بیٹے کی عزتِ نفس مجروع ہوئی ہے لہٰذا اب اس اسکول میں مزید نہیں پڑھائیں گے۔

اردو زبان میں لکھی گئی کھیلوں کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی

دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہےکہ واقعےکی تصدیق یا تردید اب تک نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کےلیے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے پیر کو اسکول کا دورہ کر کے مزید تحقیقات کی جائے گی۔

Leave a reply