سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی

سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے استعفی دے دیا ہے

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر گفتگو کی گئی، بیرون ملک سے کی گئی سازش پر تحفظات کا اطہار کیا گیا، مجھے خفیہ دستاویزات بھجوائی گئی ہیں اس سے حکومتی موقف کو تقویت ملتی ہے، میں آئین کا پابند ہوں، ریاست کی خود مختاری کا تحفظ کروں یہ میرا فرض ہے، زمینی حقائق کے پیش نظر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس دستاویزات جو میرے پاس ہے ، اسد قیصر نے لیٹر دکھا دیا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر بھی دیکھ سکتے ہیں، چیف جسٹس کو بھی دکھا دوں گا، ملک کی خؤد مختاری کی ضرورت کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا، میں اسلئے آج یہ فیصلہ کرتا ہون کہ میں سپیکر کے عہدے پر مزید نہیں رہ سکتا، میں استعفیٰ دیتا ہوں، بہت لمبا عرصہ عمران خان کے ساتھ گزار، چھبیس سال سے اس کے ساتھ تھا، سٹوڈنٹ تھا اس وقت سے عمران خان کے ساتھ تھا، قومی فریضہ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے پینل آف چیئرمین کو آگے اجلاس چلانے کا کہتا ہوں، میں یہ بات واضح کرتا چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے ملک ہے ،پاکستان کا سوچنا ہے اور یہاں اسوقت خان صاحب نے جو سٹینڈ لیا ہوا ہے وہ ملک کی خود مختاری ہے،تا کہ قوم کو آزاد ی کے لئے کھڑا کر سکیں، مین ایاز صادق سے کہوں گا کہ وہ اجلاس چلائیں

سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد وہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر پر پریشر ہے کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ڈیلے کریں لیکن انکے پاس کوئی آپشن نہیں، سپیکر اپنی پارٹی کے خلاف نہیں جانا چاہ رہے تھے اسلئے استعفی دے دیا،وہ ووٹنگ نہیں کروانا چاہتے

قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی وزیراعطم سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گالیاں دیں،صحافی نے سپیکر قومی اسمبلی سے سوال کے ووٹنگ ہوگی تو جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافی کو گالی دی

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے تاہم اب تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آسکا

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟

قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے

قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر

عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول

بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری

سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر

ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

منخرف ارکان کے خلاف ریفرنس جمع

عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع

پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

Comments are closed.