عمران خان کا پاکستان کے عالمی مفادات کو خطرے میں ڈالنا حیران کن ہے،شہباز شریف

0
55

عمران خان کو کسی بیرونی سازش کی ضرورت نہیں،شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس طرح ملک کے عالمی مفادات کو خطرے میں ڈالا ہے اس پر حیران ہوں عمران کا باربار مودی کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرنا کشمیریوں کی قربانیوں کی توہین ہے، عمران خان کا پاکستان کے عالمی مفادات کو خطرے میں ڈالنا حیران کن ہے،عمران خان کی وجہ سے ہماری خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیاگیا ،ملک کے4سستے بجلی کے کارخانوں کو ڈیزل پر ٹرانسفر کیا گیا ،خیبر پختونخوا انتخابات میں سرکاری وسائل جھونکے گئے ،وزیراعظم ، وزیراعلی ٰاور وفاقی وزرا نے خیبرپختونخوا انتخابی مہم میں حصہ لیا،حکومت ڈھائی ارب روپے یومیہ قرض لیکر سود ادا کررہی ہے آخری 3دنوں میں اگردھمکیاں مل رہی ہیں تو وزیراعظم گھرمیں رہیں، شہباز شریف آئندہ ہفتے وزیراعظم بن کر خط والا معاملہ سامنے لائیں گے عمران خان کو کسی بیرونی سازش کی ضرورت نہیں،

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کا کیاحال کیاگیا سب نے دیکھ لیا اگر بمپر کراپ ہورہی ہے تو ہم گندم کیوں درآمد کررہے ہیں،حکومت نے رواں سال کھاد سمگل کرا دی ،رواں برس کپاس کی پیداوار میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی ہے، روپیہ روز بروز گر رہا ہے، 185 پر ڈالر پہنچ گیا پاکستان کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر ایک ہفتے میں کم ہوگئے ہیں 27ارب ڈالر کا قرض لیا گیا جب یہ جائیں گے تو 20 ارب ڈالر کا قرض چھوڑ کر جائیں گے ،حفیظ پاشا کے مطابق 60 لاکھ لوگ بے روز گار ہوئے ہیں،

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ غیرملکی سازش کا ڈرامہ تو عدم اعتماد کے ذریعے دفن ہونے والا ہے،قوم کے ساتھ اپریل فول کھیلنے کے بجائے کرپشن،مہنگائی ،بےروزگاری کا جواب دیں

سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟

عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان

این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی

پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید

Leave a reply