سٹیٹ بینک فیصل آباد میں نئے بینکنگ محتسب کے دفتر کا افتتاح
سٹیٹ بینک فیصل آباد میں آج علاقائی بینکنگ محتسب پاکستان کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا جس کے قیام سے صارفین اور سائلین کے بینکنگ کے شعبے سے متعلق مسائل اور شکایات کے جلد اور مفت حل میں مدد ملے گی۔بینکنگ محتسب پاکستان محمد کامران شہزاد نے شرکا کو شکایات کے حل کیلئے اعداد و شمار اور بینکنگ محتسب کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ دفتر کے قیام سے فیصل آباد اور ملحقہ اضلاع کے صارفین کو سہولیات میسر ہوں گی اور اب انہیں ملتان و لاہور کے دور دراز علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔
بینکنگ محتسب پاکستان نے کہاکہ فیصل آباد دفتر کے قیام سے کراچی سیکرٹریٹ کے علاوہ بی ایم پی کے علاقائی دفاتر کی تعداد 6ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ مظفر آباد آزاد کشمیر میں بھی بی ایم پی کا ایک اور دفتر جلد فعال کرنے کی تجویز ہے۔تقریب کے مہان خصوصی محمد اشرف خان منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک فیصل آباد نے اس موقع پر کہاکہ بی ایم پی فیصل آباد کے قیام سے صارفین اور انڈسٹری کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی اور بی ایم پی کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور
صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر خرم طارق نے بینکنگ محتسب پاکستان آفس کے قیام کو سراہا اور اسے شکایا ت کے حل کیلئے انڈسٹری اور بینکنگ کے شعبہ کیلئے انتہائی مفید قراردیا۔بینکنگ محتسب پاکستان کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر تاجر اکیڈیمیا، بینکنگ، صنعت، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں بینکنگ محتسب پاکستان کامران شہزاد نے ایم ڈی سٹیٹ بینک فیصل آباد کو سووینئر پیش کیا۔