اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کردیا
اسلام آباد:اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے مبارک موقع پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے 75 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کیا ہے،ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے پچھلے سال ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اگلے سال پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخی کرنسی نوٹ جاری کرے گا ، جس پر آج عمل کرکے دکھا دیاہے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے بھی ایسےجزبات کا اظہار کرتےہوئے 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے75روپےکا یادگاری نوٹ جاری کردیاہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری نوٹ جاری کیا جارہا ہے۔ نوٹ کی مالیت آزادی کے سال کی مناسبت سے75روپے ہے۔
کرنسی نوٹ کی لمبائی 65 147 ملی میٹر جب کہ چوڑائی 65 ملی میٹر ہے۔
یادگاری نوٹ کے اگلے حصے پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق بینک نوٹ کے سامنے کی جانب ایسی شخصیات کا انتخاب کیا گیا، جنہوں نے جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مقصد کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، سرسید احمد خان، علامہ محمد اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر منتخب کی گئیں تاکہ یہ شخصیات بانیان پاکستان کی جدوجہد کی نمائندگی کریں۔
نوٹ کی پشت پر نوٹ کے دوسری جانب مارخور کی تصویر ماحولیاتی پائیداری پر ہماری توجہ کی عکاس ہے۔75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔