اسٹیٹ بینک کا مساجد کے اکاؤنٹس کھولنے کیلئے بینک سربراہان کو خط

اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ اسٹیٹ بینک نے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ اکاؤنٹ نہ کھولنےکا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں اور ٹرسٹ سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے بینک اکاؤنٹ کھولیں۔ اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو کہا ہےکہ غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیرٹیز کے اکاؤنٹ کھولیں جب کہ ساتھ ہی غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا بھی مشورہ دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا تھا کہ اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا خوش خبری سناتے ہوئے کہنا ہے کہ اب زرِمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدامات کرنے پڑے، ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

Shares: