اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے
اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 99 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہوگئی
10 گرام سونے کی قیمت 2314 روپے کم ہوکر 2 لاکھ تین ہزار 447 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 2038 ڈالر فی اونس ہے۔