چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’دینانیر‘ نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔
باغی ٹی وی : یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی نہ صرف پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے اس طرح کی ویڈیو بنائی-پاکستان میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی گرل کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے ہیں جہاں دینا نیر کے بولنے کے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہےاور معروف بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
تاہم اب اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مہم لانچ کردی۔
Aise offers ho toh pawwrty toh banti hai. #YONOSBI #PawriHoRiHai pic.twitter.com/QJRmCtZ6jr
— State Bank of India (@TheOfficialSBI) February 14, 2021
بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔
بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے پاکستانی پارٹی گرل کی لائنز چرانے کے بعد ٹوئٹر پر بھی ایک بحث چھڑگئی ہے جس میں پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی بینک نے جہاں سے لائن چرائی ہے اس کو کریڈٹ بھی دے۔
https://twitter.com/guzelrumz/status/1361548879779495936?s=20
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور اگر لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو 112 پر کال کریں ۔
اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ ‘پارٹی ہو رہی ہے’ بھی استعمال کیا تھا-