پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

0
114

سوشل میڈیا پر ’پاوری ہورہی ہے‘ سے شہرت پانے والی یوٹیوبر دینانیر مبین کا وائرل میمز اور ویڈیوز پر بیان سامنے آگیا۔

باغی ٹی وی : چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’دینانیر‘ نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) اردو کو انٹریو دیتے ہوئے ولاگر دینانیر نے کہا کہ ہم نے کوئی پلان کرکے ویڈیو نہیں بنائی بلکہ میں دوستوں کے ساتھ نتھیاگلی گھومنے گئی ہوئی تھی اور ہم لوگ میوزک کے ساتھ انجوائے کررہے تھے اور ویسے ہی بس ایک ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی دینانیر کا کہنا ہے کہ اس طرح برگر سٹائل میں بات کرنا میرا انداز نہیں ہے، میں ایسے بات نہیں کرتی اور صرف ویڈیو بنانے کے لیے یہ مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا’مجھے ’پارٹی‘ کہنا آتا ہے اور مجھے پتا ہے کہ یہ ’پارری‘ نہیں پارٹی ہوتا ہے’میں نے تو صرف آپ سب (میرے انسٹاگرام فالوور) کو ہنسانے کے لیے ایسا کیا۔

19 سالہ دینانیر نے کہا کہ جب میں نے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی تو مجھے خود اندازہ نہیں تھا یہ اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی، میرے ویڈیو بنانے کے پیچھے صرف یہ نیت تھی کہ جو بھی اس کو دیکھے بس انجوائے کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے سے ویڈیو پر میمز بن رہی ہیں جس پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہماری قوم میں کتنا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اور مجھے لوگوں کی تخلیق پر بہت مزہ آرہا ہے جب کہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی کچھ ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔

دینا نیر نے کہا کہ میں عجیب و غریب تبصرے اور احمقانہ قسم کے مذاق کرتی رہتی ہوں اور میں جن لوگوں کے ساتھ کمفرٹیبل ہوتی ہوں، ان کے ساتھ میری ’یہی وائب‘ (ایسا ہی انداز) ہوتی ہے ’میں ان کے ساتھ بالکل جوکر کی طرح ہوتی ہوں اب مجھے پتا چلا ہے کہ لوگوں کو میری شخصیت کی یہ سائیڈ زیادہ پسند ہے، لہذا مستقبل میں کوشش کروں گی کہ اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر یہی سائیڈ زیادہ دکھاؤں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خاص طورپر شوبز شخصیات کی جانب سے بنائی گئی میمز پر میری ماں کا خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا اور وہ اس کو بہت انجوائے کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہرجگہ ایک ٹینشن والا ماحول میں ایسے میں اس ویڈیو کو لوگ انجوائے کررہے ہیں تو مجھے اچھا لگ رہا ہے تو میں مستقبل میں بھی اپنی یہ کوشش جاری رکھوں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ’’دینانیر‘‘ نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے-

ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سمیت شہرت حاصل ہوئی اور نہ صرف عام لوگ بلکہ معروف شخصیات بھی میمز اور ویڈیوز بنا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نہ صرف پاکستان میں بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے بلکہ بھارت میں بھی ’پاووری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-

Leave a reply