اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار پہلے روز 412 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 829 پر بند

0
44
stock

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار پہلے روز 412 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 829 پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان سے ہوا ہے۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے پہلے روز 412 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 829 پر بند ہوا ہے۔ خیال رہے کہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 622 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 41 ہزار 768 رہی۔ شیئرز بازار میں آج تقریباً 18 کروڑ شیئرز کا کاروبار پونے 5 ارب روپے میں طے ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 275 ارب روپے ہے۔ جبکہ دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے نئے کاروباری ہفتے میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.85 روپے ہے ، انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 283.59 روپے پر بند ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ادھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1400روپے بڑھ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 194530 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a reply