سٹاک مارکیٹ میں تیزی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی

باغی ٹی وی : ٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 63.50 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث جہاں پر معاشی مشکلات کا سامنا ہے وہیں پر روپیہ بھی روز بروز گراوٹ کی طرح جا رہا ہے دریں اثناء پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 63.50 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35128.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، کاروبار میں 0.18 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 14 کروڑ 52 لاکھ 61 ہزار 603 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Comments are closed.