اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی میں ملوث 5 عادی ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،
نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم، منشیات فروش اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کی ہیں،پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فون، چرس اور گٹکا ماوا برآمد کر لیا ،صنعتی ایریا پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کیا جنکی شناخت تنویر ولد اصغر علی اور جان محمد ولد گل رحمان کے ناموں سے ہوئی ,دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گذشتہ دنوں شہری عمر رضا سے سیکٹر 11 جی نیو کراچی گودھرا سے ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران موبائل فون چھینے تھے واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں الزام نمبر 1066/2022 دفعہ 397/34 ت پ درج ہے
صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹٹڈ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت عمران عرف آمری ولد امیر بخش کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ملزم خمیسو گوٹھ اور اطراف میں چھپ چھپا کر منشیات بیچنے کی کوشش کر رہا تھا جسکی اطلاع کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ،صنعتی ایریا پولیس نے ایک اور مصدقہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت راحیل ولد یعقوب اور ساجد عرف یوسی ولد ہارون رشید کے ناموں سے ہوئی ملزمان گودھرا کے علاقے میں پولیس سے بچنے کے لئے بہت ہوشیاری سے تیار گٹکاماوا فروخت کررہے تھے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 100 تیار گٹکاماوا برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل