دفتر خارجہ کےافسران کاغیرملکی الائونس پرانکم ٹیکس عائد کرنےپرسخت احتجاج

0
35

دفتر خارجہ کے سینئر افسران نے غیر ملکی الائونس پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے حکام نے غیر ملکی الائونس پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹرز اور دنیا بھر میں قائم پاکستانی مشنوں میں قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے وزیر خزانہ مفتاح اسمعاعیل کو دفتر خارجہ کے سینئر افسروں کے احتجاج سے آگاہ کیا اور دفتر خارجہ کے حکام کو اس معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سروس افسران پر عائد ٹیکس ان کے تفریحی الائونس، تعلیمی سبسڈی، سرکاری رہائش، طبی سہولت، اضافی الائونس، ٹرانسپورٹ اور بیرون ملک پوسٹنگ کے دوران افسران کو دستیاب سہولیات پر لاگو ہوتا ہے۔

دفتر خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ سے کہا تھا کہ معاملہ فوری طور پر وزیر خزانہ کے سامنے اٹھایا جائے، اگر معاملہ حل نہ ہوا تو دفتر خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو بتایا گیا وزارت خزانہ میں تعینات افسران اس ٹیکس کے نفاذ کے ذریعے دفتر خارجہ کے افسران کو ان کے مالی فوائد سے محروم کرنے میں ملوث ہیں، افسران نے فنانس ڈویژن کی جانب سے بی پی ایس 17 سے بی پی ایس 22 تک کے افسران کو دیے جانے والے ایگزیکٹو الائونس کے اقدام پر بھی احتجاج کیا۔

Leave a reply