سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ نواز شریف کو نہیں بلکہ کس کو بنایا گیا؟ رانا ثناء اللہ خاموش نہ سکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ،سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہبازشریف کو بنایا گیا ہے،کوئی ابہام میں نہ رہے یہ نوازشریف کا فیصلہ ہے،
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت اٹل فیصلہ ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے،
رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،رانا ثناء اللہ کے منشیات کیس کی سماعت آج ہو گی، رانا ثناء اللہ کو سپیشل سنٹرل جج خالد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،بارش کی وجہ سے ن لیگی کارکنان ابھی تک رانا ثناء اللہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے عدالت نہ پہنچے.
رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟ اہم خبر