صوبائی وزیرخیبرپختونخوا عاطف خان کو 80 لاکھ روپے بھتے کا خط موصول

0
41

صوبائی وزیرخیبرپختونخوا عاطف خان کو 80 لاکھ روپے بھتے کا خط موصول
پشاور کے صحافی رسول داوڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر ایک خط ساتھ عاطف خان کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ؛ جی ایسا خط موصول ہوا ہے اور اس کو میں نے متعلقہ لوگوں کو بھیجوا دیا ہے لہذا اب انہوں نے ہی کاروائی کرنی ہے.


رسول داوڑ نے لکھا؛ خیبرپختونخوا کےوزیرخوراک عاطف خان کوکالعدم تحریک طالبان پاکستان مردان ریجن کےنام سےبھتاخط موصول ہوا ہے۔تحریک طالبان پاکستان کےمبینہ لیٹرہیڈ پر 80 لاکھ روپےبھتہ دینےکامطالبہ کیاگیاہے۔خط میں دھمکی دی گئی ہےکہ اپنا نام ٹی ٹی پی مردان ریجن کے مطلوب افراد کی فہرست سےنکالنےکےلئےان کامطالبہ مانناپڑےگا۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے ساتھ بھتے کی دھمکیوں اور شدت پسندوں کی جانب سے ٹیلی فون کال کا سلسلہ بھی بڑھ چکا ہے جن سے تاجر، سرمایہ دار اور اب حکومتی وزرا بھی محفوظ نہیں رہے۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے عاطف خان کو موصول ہونے والے مبینہ خط پر17 اکتوبر کی تاریخ درج ہے جس میں بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق ’خط دیکھ کر آپ کو بخوبی اندازہ ہوا ہوگا کہ ہم کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔‘ خط میں کہا گیا ہے کہ ’عاطف خان ہم آپ کو قریب سے جانتے ہیں اور آپ کالعدم تحریک طالبان مردان کے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور اب آپ کی باری آچکی ہے۔

مبینہ خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر آپ فہرست سے نکلنا چاہتے ہیں تو ہمارا مطالبہ ماننا پڑے گا یا زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ خط کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ بھی شئیر ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر صوبائی وزیر عاطف خان بھتہ دینے سے صاف انکار کررہے ہیں۔ مبینہ آڈیو کلپ میں عاطف خان کہہ رہے ہیں ’کہ اگر مجھے مارنا چاہتے ہو تو مار دو لیکن پیسے نہیں دوں گا۔‘
دوسری جانب پولیس حکام نے بھی اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کو بھتے کی کالیں موصول ہوچکی ہیں جس کے خلاف انہوں نے مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

Leave a reply