پارٹی عہدہ سے سبکدوشی پر کیپٹن(ر) محمد صفدر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

باغی ٹی وی : کیپٹن صفدر نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو فوری عہدے چھوڑنے کی ہدایت کردی انہوں نے کہا کہ .یوتھ ونگ کے وہ عہدیدار جو اس نوٹیفیکشن پر پورا نہیں اترتے وہ آج سے بغیر کسی عہدے کے بحثیت ادنی کارکن پارٹی کے لیئے کام کرینگے، مرکزی جنرل سکرٹری نے جو نوٹیفیکشن جاری کیا، بحیثیت مرکزی صدر یوتھ ونگ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتا ہوں، نوٹیفیکشن پر پہلے خود عمل کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے تمام عہدیداروں کو عمل درآمد کرنے کی ہدایت کرتا ہوں، نظریہ کسی بھی عہدے کا محتاج نہیں ہوتا،

12 اکتوبر 1999 کو ایک بڑا سرکاری عہدہ چھوڑ کر ایک کارکن کے طور پر مسلم لیگ ن کا حصہ بنا، آج بھی بحثیت کارکن اپنے نظریہ پر ڈٹ کر کام کرنے پر فخر کرونگا،

Shares: