راولپنڈی : 5مزدوروں کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن ،اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں 5مزدوروں کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسزنے کامیاب سرچ آپریشن کرکے مغوی مزدوروں کو رہا کروا لیا ہے ،

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انتہائی موسمی صورتحال میں انتہائی پرخطر علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا۔اس حساس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ، اس تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا

ذرائع کےمطابق دہشت گردوں نے 26 جون کو 16 مزدوروں کواغواکیاتھا،جبکہ 27 جون کو 10مزدوروں کو دہشت گردوں نے چھوڑ دیا تھاآئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران ایک مزدور کو دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا ،

ادھر آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات کےمطابق 13 جون کو دوران آپریشن کیپٹن باسط علی اور سپاہی حضرت بلال شہید ہوگئےتھے

باقی دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کے خاتمے کے لئے ابھی بھی آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز مستقل طور پر کوشش کر رہی ہیں کہ اس علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہوجائے اوراس علاقے میں کام کرنے والے تمام مزدور اور دیگر شہری پرامن اپنے معاملات زندگی جاری رکھ سکیں‌

Shares: