سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں. بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اور ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دی ہے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں کئی معاملات زیر بحث رہے.
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کے لئے بھی عید کا مبارک باد کا پیغام دیا ہے تاہم اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کے لئے سعودی عرب حکومت کے کردار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور انہوں نے مسلم امہ میں اتحاد اور خطے میں استحکام کے حوالے سے سعودی عرب کی کامیاب خارجہ پالیسی کو سراہا۔
Weldone dear FM you are doing amazing job more power to you
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) April 23, 2023
جبکہ اس حوالے سے صحافی ملک رمضان اسراء نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سراہا ہے اور انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ پیارے وزیر خارجہ آپ اپنا کام بہترین انداز میں نبہا رہے ہیں لہذا آپ کو اللہ اس میں مزید کامیاب کرے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
Pleased to receive a call from my brother FM @Amirabdolahian of 🇮🇷 today. Extended warm greetings to brotherly people of Iran on the auspicious occasion of Eid-ul-Fitr. Expressed confidence that resumption of 🇮🇷 🇸🇦 dip. relations will be a harbinger for reg. peace & prosperity. pic.twitter.com/i0FNkk5STt
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 22, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فون کرکے عید کی مبارک باد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو نے ایرانی وزیرخارجہ سے بات کرتے ہوئے ایران کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، اور کہا ایران سعودیہ سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کےلیے خوش آئند ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری خطے کی ترقی و استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔