شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس،شہباز، حمزہ کی درخواست ضمانت،فیصلہ آ گیا
بنکنگ کورٹ میں شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی
عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی حمزہ شہباز شریف نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی،عدالت نے ایف آئی اے پر چالان جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا ،عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کچھ کام نہیں کرتے،کیا آپ لوگ ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو ایسا نہ ہو، فاضل جج نے امجد پرویز کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر آپ متعلقہ عدالت میں پیش ہوں، ایف آئی اے نے جلد متعلقہ عدالت میں چالان جمع کروانے کا یقین دہانی کروا دی
بنکنگ کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے کیس پر سماعت کی عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت مکمل ہونے پر طلب کر رکھا تھا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر العربیہ شوگر مل اور رمضان شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد ہے، حمزہ شہباز پر مبینہ 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے،حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کے سی ای او تھے،
عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو
نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری
تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ حمزہ شہباز