سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف

0
196
supreme

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ بھی سپریم کورٹ کے دیگر تین ججز کو خطوط موصول ہوئے ہیں،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس امین الدین خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں،سپریم کورٹ کے چار ججز کو دھمکی آمیز خطوط یکم اپریل کو موصول ہوئے،چاروں خطوط میں پاؤڈر اور خطرے کے نشان والی تصویر بھی بنی ہوئی ہے ،سپریم کورٹ کے چاروں ججز کو موصول خطوط کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیئے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران ججز کو موصول دھمکی آمیز خطوط کے معاملہ پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز شہزاد بخاری عدالت کے طلب کر نے پر عدالت میں پیش ہوئے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سی ٹی ڈی ہمایوں حمزہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک کسی کے پاس آئی جی کا چارج نہیں ہے، اس لیے اسلام آباد پولیس کے تمام آپریشنز میں دیکھ رہا ہوں، کیمیائی معائنے کے لیے نمونے بھجوا دیے ہیں، تین سے چار دن میں رپورٹ آ جائے گی،

عدالت نے ڈی آئی جی سے استفسار کیا کہ کہاں سے خطوط پوسٹ کیے گئے تھے، ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ اسٹیمپ نہیں پڑہی جارہی ہیں، آج لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی اسی نام سے خطوط ملے ہیں،دوران سماعت عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ انہیں ہر صورت ریشما کو ڈھونڈنا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی اسٹیمپ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، کیا تمام خطوط ایک ہی ڈاک خانے سے آئے ہیں؟ڈی آئی جی پولیس نے عدالت میں کہا کہ ججز کو ملنے والے خطوط پر اسٹیمپ مدھم ہے تا ہم راولپنڈی کی اسٹیمپ پڑھی جاری ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ دونوں افسران نے خطوط کے لفافے دیکھے ہیں؟ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے عدالت میں کہا کہ بظاہر راولپنڈی جنرل پوسٹ آفس لگ رہا ہے، جی پی او میں پوسٹ نہیں ہوا کسی لیٹر باکس میں ڈالا گیا ہے، ہم اس لیٹر باکس کی سی سی ٹی وی اور ایریا کی معلومات لے رہے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ نے مقدمہ درج کیا، اب تک کی پیشرفت کیا ہے؟ ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ ہم نے نمونے لیب کو بھیجوا دیے ہیں اور ڈائریکٹر سے میری بات بھی ہو گئی ہے، دوران سماعت پولیس حکام نے عدالت میں انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو بھی خطوط ملے ہیں،ڈی آئی جی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی اسی طرح کے خطوط ملے ہیں

واضح رہے کہ منگل 2 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو موصول ہونے والے مشکوک خطوط میں سے دو کے اندر مشکوک پاؤڈر تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے،عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کویہ خط ایک خاتون ریشم زوجہ وقار حسین نامی خاتون نے بھیجے تھے، دو ججوں کے اسٹاف نےخطوط کھولے تو ان میں پاؤڈر تھا،خط میں ڈرانے دھما کے کے لیے مشکوک نشان بھی موجود تھا۔عدالتی ذرائع نے بتایاکہ اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا اور خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax لکھا تھا۔

8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول

Leave a reply